ہندوستان نے سری لنکا کو 10 کروڑ ڈالر کا قرض دیا

0
0

ہندوستان کی قومی سلامتی کا خیال رکھے سری لنکا:ارِندم باغچی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیا (ایگزیم بینک) نے حکومت ہند کی جانب سے سری لنکا ئی حکومت کو 10کروڑ ڈالر کی لائن آف کریڈٹ فراہم کی ہے۔سری لنکا میں شمسی توانائی کے شعبے میں ترقیاتی پروجیکٹوں کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لئے یہ لائن آف کریڈٹ فراہم کی گئی ہے۔اس قرض کے بندوبست پر سری لنکائی حکومت کی جانب سے، وزارت خزانہ کے سکریٹری، ایس آر ایٹیگیل اور ایگزیم بینک کے چیف جنرل منیجر گورو بھنڈاری نے دستخط کئے۔ اس سمجھوتے کا تبادلہ مسٹر ایٹیگیل اور سر ی لنکا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر مسٹر گوپال باگلے کے درمیان صدارتی سکریٹریٹ، کولمبو میں 16 جون 2021 کو ہوا تھا۔اس موقع پر سری لنکا کے صدر راجپکشے اور وزیر مملکت دومنڈا ڈسانائیکے موجود تھے۔وہیںہندوستان نے سری لنکا کو آج آگاہ کیا کہ اسے کولمبو پورٹ سٹی پروجیکٹ کے سلسلے میں ہندوستان کی قومی سلامتی کا خیال رکھنا ہوگا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارِندم باغچی نے یہاں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کولمبو پورٹ سٹی پروجیکٹ کے سلسلے میں حالیہ واقعات کو ہم اپنی قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے بہت محتاط ہو کر دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ سری لنکا میں بھی اس پروجیکٹ کے سلسلے میں کئی پہلو پر تشویشات کا اظہار کیا گیا ہے۔مسٹر باغچی نے کہا،’ہمیں سری لنکا سے امید ہے کہ وہ ہمارے بہترین دو طرفہ رشتوں کی بابت محتاط رہے گا جس میں ہمارے یکساں ماحول میں مشترکہ سلامتی پہلو شامل ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سری لنکا کے ساتھ مختلف ترقیاتی پروجیکٹ میں شراکت داری ہے اور ہم ان پر عمل درآمد میں سری لنکا کے افسران سے بہ ضابطہ رابطے میں ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا