1990 بیچ کے این ایچ پی سی انجینئر کاپن بجلی کے شعبے میں 31سالہ تجربہ
لازوال ڈیسک
جموں//شری سپرکاس ادھیکاری جنرل منیجر نے یہاں این ایچ پی سی پاور اسٹیشن II ماشکا کٹھوعہ کے نئے سربراہ کے طور پر چارج سنبھالا۔ واضح رہے شری ادھیکاری 1990 بیچ کے این ایچ پی سی انجینئر ہیں جو مہاراشٹر ، سکم ، مغربی بنگال ، لداخ اور جموں و کشمیر میں پھیلے ہوئے پن بجلی کے شعبے میں 31 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ فرید آباد میں این ایچ پی سی ہیڈ کوارٹر میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس ڈویژن میں کام کر رہے تھے ۔انہیں ایک انتہائی نازک موڑ پر سیوا II پاور اسٹیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے جب ایچ آر ٹی کی مرمت کا کام مستحکم رفتار سے جاری ہے۔وہیں انہوں نے چارج سنبھالتے ہی ایچ آر ٹی کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے تمام ایچ او ڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاور اسٹیشن کی جاری تکنیکی خرابیوں اور جلد بحالی اس وقت ہماری مکمل توجہ کا مرکز رہے گی۔ مجھے پوری طرح یقین ہے کہ سیواII کی ٹیم تمام مشکلات کو ختم کرنے اور ہمارے پاور اسٹیشن کو اپنے شاندار ماضی میں بحال کرنے والی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ، ہمیں کووڈ سے متعلق امور سے بھی محتاط رہنا ہے اور آنے والے وقت میں ہم سی ایس آر کے بہتر کام کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ وہیں پاور اسٹیشن کے ملازمین اور دیگر عہددران نے ان کا استقبال کیا ۔