کورونا وائرس:مئی میں بے تحاشہ اُچھال،ماہ جون میں تیزی کیساتھ کمی

0
0

گزشتہ ماہ 31دنوں میں ایک لاکھ14ہزار382مثبت معاملات،1624کورونا مریض لقمہ اجل
رواں ماہ کے15دنوں میں18ہزار261مثبت معاملات،298کورونا مریضوں کی موت واقعہ
جے کے این ایس

سرینگر؍؍ماہ مئی کی قہرسامانیوں کے بعدرواں ماہ کوروناوائرس کی شدت میں 60فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے،کیونکہ ماہ مئی کے31دنوں میں جہاںمثبت معاملات کی کل تعدادایک لاکھ14ہزار382رہی اوراُس ماہ کے دوران1624کورونا مریضوں کی موت واقعہ ہوئی ،وہیں اسکے مقابلے میں رواں ماہ یعنی جون کے مہینے میں 15دنوں کے دورا ن محض 18ہزار261افرادکورونا میں مبتلاء ہوئے جبکہ ماہ جون کے پہلے 15دنوں کے دوران298کورونامتاثرہ مریض دم توڑ بیٹھے۔جے کے این ایس کے مطابق کورونا کے پھیلائو اوراثرات میں آئے ٹھہرائو کااندازہ اسبات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جہاں 31مئی کوفعال معاملات یعنی زیرعلاج کورونا مریضوں کی تعداد35095تھی ،وہیں15جون کوفعال یاسرگرم معاملات کی مجموعی تعداد12407تک نیچے آگئی ۔یکم مئی2021کوحکومت کی جانب سے جاری کووڈ 19اعدادوشمار میں بتایاگیا کہ جموں وکشمیرمیںپچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3832نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے2601کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1231کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,79,915تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 47کووِڈ مریضوںکی وفات ہوئی ہیں جن میں 30کاتعلق صوبہ جموں اور 17کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا کہ نوول کورونا وائرس کے1,79,915معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے30,343سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,47,242اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔حکومت نے ساتھ ہی یہ جانکاری بھی دی کہ یکم مئی کی شام تک جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد2,330تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1441کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور919کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ اَب تک 73,12,926ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے یکم؍ مئی 2021کی شام تک 71,33,011نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔31مئی2021کوحکومت نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1,525نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے1,000کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 525کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد2,90,465تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 37کووِڈ مریضوںکی وَفات ہوئی ہیں جن میں 20کاتعلق صوبہ جموں اور 17کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا کہ نوول کورونا وائرس کے2,90,465معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے35,095سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک2,51,463اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔حکومت نے یہ بھی بتایاکہ 31مئی کی شام تک جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد3,907تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,999کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور1,908کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔سرکاری بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 85,67,159ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 31؍ مئی کی شام تک 82,76,694نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔یکم جون 2021 کوحکومت کی جانب سے جاری کووڈ 19اعدادوشمار میں بتایاگیا کہجموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1,895نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے1,262کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 633کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد2,92,360تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 32کووِڈ مریضوںکی وَفات ہوئی ہیں جن میں 17کاتعلق صوبہ جموں اور 15کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیاکہ نوول کورونا وائرس کے2,92,360معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے33,276سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک2,55,145اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔حکومت نے جانکاری فراہم کی کہ یکم جون کی شام تک جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد3,939تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,014کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور1,925کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔سرکاری بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 86,05,273ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے یکم؍ جون 2021کی شام تک 82,12,913نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔15 جون2021کوحکومت کی جانب سے جاری کووڈ 19اعدادوشمار میں بتایاگیا کہپچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کے715نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے497کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 218کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,08,726تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 10کووِڈ مریضوںکی وَفات ہوئی ہیں جن میں 6کاتعلق صوبہ جموں اور 4کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا کہ نوول کورونا وائرس کے3,08,726معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے12,407سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک2,92,114اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔حکومت نے کہاکہ 15جون کی شام تک جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,205تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,158کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,047کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔سرکاری بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ اَب تک 92,58,141ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 15؍ جون 2021کی شام تک 89,49,415نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا