معاشی طور پر پسماندہ لوگوں کی بہبود کے لئے این وائی اے وائی جیسی اسکیموں کو لاگو کیا جائے: بلال رشید

0
0

 

راجوری//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی سوشل میڈیا ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ممبر اور ریسرچ اسکالر بلال رشید نے منگل کو لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مرکزی زیرِ انتظام علاقے جموں و کشمیر کے غریب اور پسماندہ لوگوں کے لئے این وائی اے وائی جیسی کوئی اسکیم شروع کی جائے۔جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو کئی ایک ٹویٹ پیغامات کے ذریعے مخاطب کرتے ہوئے بلال رشید نے کہا کہ یہاں کے غریب لوگوں کو اپنے خاندان کیلئے دو وقت کی روٹی حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ ان کے پاس جو بھی جمع پونجی تھی وہ یا تو کرونا نامی عالمی وباء سے لڑتے ہوئے لٹا دی یا پھر کرونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران خرچ کر دی۔انہوں نے کہا کہ میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے گزارش کرتا ہوں کہ این وائی اے وائی جیسی کوئی اسکیم شروع کرکے ضرورت مند اور مستحق لوگوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست رقومات منتقل کیے جانے کا عمل شروع کیا جائے۔
بلال رشید نے مزید کہا کہ مستحقین کے بینک کھاتوں میں براہ راست رقومات منتقل کرنے سے معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا