سفر محمود پرجانے کے لئے جمع کی گئی درخواستوں کوحج کمیٹی نے منسوخ کردیا
لازوال ڈیسک
ممبئی؍؍کرونا وائرس کی وبائی بیماری کی دوسری لہر کے تیور سخت ہونے کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے سال2021میں بھی بیرون ممالک کے عازمین کوفریضہ حج انجام دینے سے معذرت ظاہر کردی ۔سعودی حکومت کے اعلان ے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے فریضہ حج انجام دینے کے سلسلے میںتمام درخواستوں کومنسوخ کردینے کااعلان کر دیا۔دوسرے برس بھی ان دنیابھرکی طرح ملک سے بھی کوئی بھی عازمین کے لئے سعودی عرب نہیں جاپائیگا ۔کئی دنوں کے صلح مشورے کے بعد سعودی حکومت نے سال2021میں بھی بیرون ممالک کے مسلمانوں کوفریضہ حج انجام دینے سے معذرت ظاہرکی ۔سعودی وزارت حج کی جانب سے باضابطہ طور پرایک حکمنامہ جاری کیاگیا جسمیں یہ بات واضح کردی گئی کہ کروناکے پیش نظرصرف سعودی عرب میں مقیم مسلمانوں کوہی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی اور اس سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم مسلمانوں کوہی فریضہ حج اداکرنے کی اجازت ہوگی سعودی حکومت کے مطابق18-60سال عمرتک کے سعوی عرب میں مقیم 60ہزار کے قریب عازمین کوہی فریضہ حج اداکرنے کی اجازت ہوگی اور ان ہی عازمین کوفریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی جو سعودی حکومت کی جانب سے اجراء کی گئی گائڈ لائن پر من وعن کھرا اترے گے ۔سعودی حکومت کی جانب سے سال 2021کے دوران بھی فریضہ حج اداکرنے کی اجازت نہ دینے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے فریضہ حج انجام دینے کے سلسلے میں طلب کی گئی تمام درخواستوں کومنسوخ کرنے کااعلان کردیا۔واضح رہے کہ کروناوائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد سعودی حکومت نے دوسرے سال بھی بیرون ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کوفریضہ حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔