بی جے پی کے اقتدار میں مہنگائی سے عام لوگوں کی زندگی تباہ: اکھلیش

0
0

کہاحکومت اپنے پورے دورمیں دھوکہ دہی کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کرے گی
یو این آئی
لکھنؤ؍؍سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی دھوکہ دہی کی سیاست کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہنگائی سے عام لوگوں کی زندگی مکمل طور سے تباہ ہوگئی ہے۔مسٹر یادو نے منگل کو کہا کہ بی جے پی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بولے گی اور اپنے پورے دور حکومت میں دھوکہ دہی کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کرے گی۔ مہنگائی کی وجہ سے زندگی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ ڈیزل پٹرول کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔بی جے پی حکومت بجلی مہنگی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کسان زبردست پریشانی میں ہیں۔ کسانوں پر ایک چوطرفہ مار پڑرہی ہے۔ کورونا کسانوں پر قہر ڈھارہا ہے۔ ہائی کورٹ کو کہنا پڑا کہ دیہاتوں میں طبی سہولیات رام بھروسے ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے کھیتی باڑی کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے اور اس کے فصل کی لوٹ نہیں رک رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ سمیت تمام اضلاع سے گندم کی خریداری میں بڑی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ کسان خریداری مراکز پر گندم کے لئے دھکے کھارہے ہیں۔ مرکزی وزیر کو یہ کہنے پر بھی مجبور ہونا پڑا کہ گندم کی سرکاری خریداری میں سراسر لاپروئی ہے اور خریداری مراکز بند ہونے کی عام شکایتیں ہیں۔ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت جان بوجھ کر کسانوں کو ایم ایس پی کا فائدہ نہیں دینا چاہتی۔ گندم کی خریداری میں بھی آن لائن رجسٹریشن کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔ یہ گاؤں کے کسانوں کو پریشانی کرنے کی بی جے پی کی سازش کا ایک حصہ ہے۔ رجسٹریشن کے بعد گندم کے نمونے پاس کرنے پڑتے ہیں ، تب بھی خریداری مراکز میں دھاندلی کے باعث ایم ایس پی پر فروخت نہیں ہوتی ہے۔ دھان کی فصل کی بہتری کے لئے ریاست میں بیجوں کی کمی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا