ہسپتالوں میں ویکسین کی کمی پریشان کن،حکومت جنگی بنیادوں پر ٹیکہ لگانے کا کام شروع کی جائے:گانگریس

0
0

حکومت بیڈس کی گنجائش کو بڑھانے اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے:میر
کے این ایس
سری نگر؍؍ویکسین کی فراہمی میں حکومت کی ناکامی لوگوں کے ذہنوں میں کئی سولات کو جنم دے رہی ہے۔غلام احمد میر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) نے جموں و کشمیر میں ویکسین کی کمی کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں کی جانے والی کوششیں ابہام اور غیر یقینی صورتحال کی طرف اشارہ کرتی ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ حکومت بیڈس کی گنجائش کو بڑھانے اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔کے این ایس کو بھیجے گئے ایک پریس بیان میں کانگریس پارٹی نے کہا کہ ویکسینوں کو یقینی بنانے میں حکومت کی ناکامی لوگوں کے ذہنوں میں بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہے کیونکہ کورونا بیماری کے باعث جموں و کشمیر میں پہلے سے ہی پریشان کن ہے صورتحال ہے اور اب حکومت کی غیر سنجیدگی موجودہ صورتحال میں افرا تفری کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ علمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک جموں کشمیر کو سینکڑوں اموات کا سامنا کرنا پڑا ہیتاہم کانگریس نے حکومت سے اس بات کی وضاحت طلب کی ہے کہ وہ لوگوں کو ویکسین لگانے کے حوالے سے کیا اقدامات کررہی ہے؟۔کانگریس پارٹی نے مزید کہا کہ اگرچہ انکی پارٹی گورنر انتظامیہ کے ہر اقدام کی حمایت کرتی ہے لیکن ساتھ ہی پارٹی جموں و کشمیر میں قیمتی جانوں کے ضیائ ہونے پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتی ہے اور وائرس کے مزید پھیلاؤ پر قابو پانے کے حوالے سے زیادہ موثر اقدامات اٹھانے کی مرکزی اور گورنر انتظامیہ پر زور دیا تاہم کانگریس پارٹی نے کہا کہ اگر کورونا وائرس سے ہورہی اموات سے بچنے کے لئے ہر مستحق فرد کو ویکسین لگانا ہی واحد راستہ ہے اور اس عمل کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔کے این ایس کے مطابق "جے کے پی سی سی” نے مزید کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو اپگریڈ کرنے اور ٹیکہ لگانے کے عمل میں تاخیر سے وائرس کے پھیلاؤ کو مزید تقویت ملے گی جس کو ہر صورت میں روکنا ہوگا۔اس دوران جے کے پی سی سی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ ویکسین کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں میں بیچینی پھیل رہی ہے جبکہ جموں و کشمیر میں کورونا سے ہوئی مبینہ تباہی کے باوجود گزشتہ کئی دنوں سے ویکسین نہیں مل رہی ہے جو یقینی طور پر تشویشناک ہے۔میر نے مزید کہتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جموں کشمیر میں طبی سہولیات ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنے کے لئے اسپتالوں میں زیر علاج شدید مریضوں کے لئے آکسیجن اور وینٹیلیٹروں کی دستیابی کو یقینی بنائے۔غلام احمد میر نے حکومت کو مشورہ دیا کہ چونکہ موجودہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے لہذا حکومت کو فوری طور پر کام کرنے اور فیصلوں پر عمل درآمد میں تاخیر سے بچنے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ لوگوں کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے جبکہ اپنے قریبی رشتہ داروں اور عزیزوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا چاہئے یہی موجودہ مشکل صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا