دوحہ،// قطر کا شہرہ آفاق ٹی وی چینل الجزیرہ کی جانب سے تیار ڈاکیومنٹری فلم ’میچ فکسرز‘ کو کلین چٹ مل گئی جب کہ آئی سی سی نے ناکافی شواہد پر دستاویزی فلم سے کھلنے والی تحقیقات کی فائل بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے الجزیرہ ٹی وی چینل نے 27 مئی 2018 کو ’کرکٹ کے میچ فکسرز‘ کے نام سے ایک دستاویزی فلم نشر کی،جس میں کھیل میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرکے دنیا بھر میں سنسنی پھیلادی تھی۔
آئی سی سی نے فوری طور پر دعوؤں کی جانچ کیلیے تحقیقات شروع کی جس کے اختتام پر ناکافی شواہد کی وجہ سے تمام 5 افراد کے خلاف اپنے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کوئی بھی چارج عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ کونسل نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ تفصیلی تحقیقات کا مرکز 3 بنیادی چیزیں تھیں،ان میں دستاویزی فلم میں کئے جانے والے دعوے، حصہ بننے والے مشکوک افراد اور پروگرام میں جمع کئے جانے والے شواہد تھے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2016 میں چنئی میں ہندوستان اور انگلینڈ اور رانچی میں 2017 میں ہندوستان اور آسٹریلیا کا میچ فکسڈ تھا۔