ممبئی میں پٹرول 99 روپے سے متجاوز

0
0

نئی دہلی // پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اس ماہ منگل کے روز 10 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا اور ممبئی میں پٹرول 99 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ۔

دہلی اور ممبئی سمیت ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی قیمتیں ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 99.14 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ یہ عام پٹرول کی قیمت ہے۔ برانڈڈ پیٹرول پہلے ہی 100 روپے سے اوپر ہے۔آج ممبئی میں کمپنی کا اضافی پریمیم پٹرول 102.58 روپے فی لیٹر رہا۔

قومی راجدھانی دہلی میں منگل کے روز پٹرول کی قیمت 27 پیسے بڑھ کر 92.85 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 29 پیسے اضافےکے ساتھ 83.51 روپے فی لیٹر پہنچ گئی۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 4 مئی سے اب تک 10 دن قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ، جبکہ پانچ دن قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.45 روپے اور ڈیزل 2.78 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

پیٹرول کی قیمت چنئی میں 23 پیسے اور کولکاتہ میں 25 پیسے بڑھ کر بالترتیب 94.54 اور 92.92 روپے فی لیٹر رہی ۔

ممبئی میں ڈیزل کی قیمتوں میں 31 پیسے ، چنئی میں 27 پیسے اور کولکتہ میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل 90.71 روپے ، چنئی میں 88.34 روپے اور کولکتہ میں 86.35 روپے میں فروخت ہوا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل تھیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول روپے فی لیٹر——ڈیزل روپے فی لیٹر

دہلی ———— 92.85 ———— 83.51

ممبئی ———— 99.14 ———— 90.71

چنئی ————94.54 ————88.34

کولکاتا ——— 92.92 —————86.35

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا