بارہمولہ //شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منگل کے روز مبینہ طور پر ایک غیر مقامی نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے ۔ اس کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔
انہوں نےبتایا کہ پٹن علاقے میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب آج صبح چند مقامی لوگوں نے سڑک کے کنارے ایک لاش دیکھی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا گیا جس کے بعد پولیس لاش شناخت کے لئے لے گئی۔
ذرائع کے مطابق موت کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔