سری نگر کے کھنموہ میں تصادم، 2 مقامی جنگجو ہلاک

0
0

یو این آئی
سری نگر؍؍ سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں پیر کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 2 مقامی جنگجو مارے گئے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کھنموہ میں پیر کی صبح شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں ‘البدر’ نامی تنظیم سے وابستہ دو مقامی جنگجو مارے گئے ہیں۔انہوں نے مہلوک جنگجوئوں کی شناخت کاکہ پورہ پلوامہ کے رہنے والے وسیم بشیر پنڈت اور برگام اونتی پورہ پلوامہ کے رہنے والے مدثر احمد کھانڈے کے طور پر کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں سے خودسپردگی اختیار کرنے کی اپیلیں کی گئی تھیں جو انہوں نے مسترد کیں۔دفاعی ترجمان کے مطابق مہلوک جنگجوئوں کے قبضے سے دو پستولیں، ایک ہتھ گولہ اور تین یو بی جی ایل گرینیڈز برآمد کئے گئے ہیں۔کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ پولیس نے کئی بار اپیل کی لیکن جنگجوئوں نے سرینڈر نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘اس تصادم میں دو مقامی جنگجو مارے گئے ہیں جو البدر نامی تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔ میں اس کامیابی کے لئے پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پیر کی صبح جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 50 آر آر اور سی آر پی ایف نے سری نگر کے کھنموہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح تصادم کے دوران کم از کم ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ تصادم کے بعد مقامی لوگوں بالخصوص خواتین کی ایک بڑی تعداد جائے واردات پر جمع ہوئی جنہوں نے ‘آزادی حامی’ نعرے لگائے۔مسلح تصادم کے پیش نظر ضلع پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کی گئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا