یو این آئی
نئی دہلی؍؍ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ حکومت نہ صرف کورونا وبا سے نپٹنے کے انتظامات کرنے میں بلکہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں بھی ناکام رہی ہے مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ حکومت نہ صرف کووڈ بحران کے انتظامات میں بلکہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں بھی ناکام رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ذاتی سطح پر ہر روز ایسی کہانیاں آرہی ہیں جو دوسروں کی خدمت میں مصروف ہیرو ز کی ہیں۔ان کا شکریہ جو دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ ہندستان اصل میں کن کے لئے کھڑا ہے۔اس سے پہلے مسٹر گاندھی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں حکومت پر پی ایم کیئرس پر حملہ کیا اور کہاکہ پی ایم کیئرس کے وینٹی لیٹر اور خود وزیراعظم میں کئی یکسانیت ہیں۔ دونوں کو حد سے زیادہ جھوٹی تشہیر کرنے، دونوں ہی اپنا کام کرنے ناکام اور ضرورت کے وقت دونوں کو تلاش کرنا مشکل ہے۔