کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں کانگریس لوگوں کو گمراہ کررہی ہے: بی جے پی

0
0

نئی دہلی// کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میں مرکزی حکومت کے خلاف قرار داد پاس کئے جانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کورونا وائرس کے خلاف ملک کی لڑائی میں لوگوں کو گمراہ کرنے اور خوفزدہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے منگل کے روز کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اس سلسلے میں چار صفحات پر مشتمل خط لکھا۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ بحران کے اس دور میں راہل گاندھی سمیت کانگریس کے لیڈروں کے برتاؤ کو دھوکہ دہی اور منفی سیاست کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے راہل گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دورمیں کانگریس کا طرز عمل افسوسناک ہے لیکن حیرت کی بات نہیں۔ آپ کی پارٹی کے کچھ ممبران لوگوں کی مدد کرنے کے لئے قابل ستائش کام کر رہے ہیں، پارٹی کے سینئر ممبروں کی جانب سے پھیلائی گئی گمراہی سے ان کی محنت کو گہن لگ سکتا ہے”۔
کانگریس کے وزراء اعلی اور پارٹی کے سینئر لیڈروں پر ویکسین کے بارے میں الجھن پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں پیدا کی گئی ہے جب ملک کو بحران کا سامنا ہے اور وہ بھی صدیوں میں ایک بار آنے والی عالمی وبا سے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا