کشمیر: خوشگوار موسم کے بیچ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں5 اور6 مئی کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں چار مئی تک بھی موسم خراب رہ سکتا ہے جس کے باعث کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔دریں اثنا وادی میں جمعے کی شام کہیں موسلا دھار تو کہیں ہلکی بارش ہونے کے بعد ہفتے کی صبح سے موسم خشک و خوشگوار رہا۔وادی کے دیہی علاقوں میں خوشگوار موسم کے چلتے کسانوں کو اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔ادھر گذشتہ چند روز سے سہہ پہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کا نظام در برہم ہو جاتا ہے جس کے باعث سحری اور افطار کے وقت بجلی غائب رہتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جنوبی کشمیر کے ککرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا