پولیس نے مسافر شیڈ عوام کے نام وقف کیا ، بی پی ایل کنبوں میں کووڈ کٹس تقسیم کیں

0
0

کووڈ بڑھ رہا ہے،لوگ ماسک پہنیں ، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور سماجی دوری برقرار رکھیں
لازوال ڈیسک

ڈوڈہ؍؍ضلع پولیس ڈوڈہ نے ایک مسافر شیڈ کو عام لوگوں کے لئے وقف کیا جو نلواہ کے قریب ڈوڈہ بھرت روڈ پر تعمیر کیا گیا ہے۔واضح رہے اس شیڈ کی تعمیر ضلع پولیس ڈوڈہ نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد ، جے کے پی ایس کی نگرانی میں کی۔وہیں شیڈ کا افتتاح مقامی عوام کی موجودگی میں کیاگیا جہاں جسونت سنگھ ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ اور انسپکٹر ارون پرکاش ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈوڈہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کی عام عوام کے مفاد کے لئے مختلف پروگرام شروع کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ضلع پولیس ڈوڈہ کا اس طویل التوائ کے تقاضے کو حل کرنے پر شکریہ ادا کیا جسے عوام کی جانب سے متعدد پولیس جلسوں میں اٹھایا گیا تھا۔وہیں ضلع پولیس ڈوڈہ کے ذریعہ سی اے پی کے تحت رہائشی علاقے کے پچاس خاندانوں میں کووڈ۔19 حفاظتی کٹ بھی تقسیم کی گئیں اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کووڈ -19 سے متعلقہ ایس او پیز پر عمل کریں۔پولیس نے کہا کہ لوگ ماسک پہنیں ، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور سماجی دوری برقرار رکھیں۔وہیں علاقہ کے مقامی لوگوں نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کو عام لوگوں کے مفادات کے لئے انجام دیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا