گجر بکروال برادری کے مسائل پر کیا تبادلہ خیال،طبقہ نے فوج کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
ریاسی//گجر اور بکروال ایک انوکھا طرز زندگی رکھتے ہیں جس میں خانہ بدوش قبائل موسم گرما کے دوران اپنے مویشیوں کے ساتھ ہمالیائی حدود کے اوپری حصوں میں جاتے ہیں اور سردیوں میں نچلے حصے میں آجاتے ہیں۔ ان کی ثقافت اور روایات کا جموں وکشمیر کے سماجی و سیاسی منظر پر بہت اثر پڑتا ہے۔ ہر سال موسم بہار کے دوران گوجر اور بکروال پیر پنجال حدود کی اونچی جگہوں پر نقل مکانی کرتے ہیں۔ قبائلی آبادی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے ، بھارتی فوج نے گجر بکروال برادری کے لوگوں کے ساتھ ضلع ریاسی م میں غیر رسمی بات چیت کا اہتمام کیا۔وہیں فوج نے نقل مکانی کرنے والی آبادی کو ان کے بچوں کو تعلیم اور ان کے بچوں کی تعلیم میں سہولیات فراہم کرنے اور وبائی مرض کے پس منظر میں مطلوبہ مدد فراہم کرکے ہمیشہ مدد فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ ، اس کمیونٹی کو ہمیشہ رجسٹریشن میں مدد فراہم کی جاتی ہے جو نقل مکانی کرنے کے لئے ضروری ہے۔اس موقع پر گجر بکروال برادری نے ہجرت کے موسم میں ان کے لیے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد اور برادری کو درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے کے لئے انھیں مدد فراہم کرنے کے لئے ہندوستانی فوج کی کاوشوں کو سراہا۔