کورونا کی تازہ لہر: جموں و کشمیر میں جزوی لاک ڈاون نافذ

0
0

سری نگر،//کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے بلدیاتی حدود کے اندر واقع بازاروں میں ایک کے بعد دوسرے دن صرف 50 فیصد دکانوں کو کھلے رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔
انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف پچاس فیصد سواریاں اٹھانے اور شبانہ کرفیو سبھی بیس اضلاع میں نافذ کرنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔
یہ اعلانات جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹویٹس میں کئے ہیں۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع کے بلدیاتی حدود کے اندر آنے والے علاقوں میں شبانہ کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ یہ کرفیو پہلے دس اضلاع میں رات کے دس بجے سے صبح کے چھ بجے تک نافذ العمل تھا’۔بتا دیں کہ 9 اپریل سے جموں و کشمیر کے دس اضلاع میں شبانہ کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔
اپنے دوسرے ٹویٹ میں موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں بلدیاتی حدود کے اندر واقع بازاروں کے کمپلیکسز، مالز میں ایک کے بعد دوسرے دن صرف پچاس فیصد دکان ہی کھلے رہیں گے’۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعوں کے ضلع مجسٹریٹ مقامی بازار ایسوسی ایشنز کے ساتھ صلاح و مشور کر کے اس کو عمل میں لانے کے لئے ایک میکانزم تیار کریں گے۔
موصوف لیفٹیننٹ گونر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ جیسے میٹاڈار، منی بس وغیرہ کو صرف پچاس فیصد سواریاں اٹھانے کی اجازت ہوگی اور ضلع کا ایس پی اس کی عمل آواری کو یقینی بنائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا