دنیا میں 14.20 کروڑ افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر

0
0

واشنگٹن //دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) خطرناک روپ اختیار کرتا جا رہاہے اور حالات دب بہ دن خراب ہوتے جار ہے ہیں ۔ اب تک دنیا بھر میں 14.2 کروڑ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر جبکہ 30.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،20،97،803 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک اس وائرس سے 3029،811 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس موذی وبا سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار 154 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک کروڑ ایک لاکھ 8 ہزار 170 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 12 لاکھ 40 ہزار 304 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا