عوام بجلی کٹوتی اور قیمتوں میں اضافے سے پریشان: الطاف بخاری

0
0

 

سری نگر، // اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ بار بار بجلی اور پانی سپلائی کٹوتی کے علاوہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے جموں و کشمیر کے لوگ اس وقت مشکل وقت سے گذر رہے ہیں۔
پارٹی دفتر لال چوک سری نگر میں منعقدہ تقریب، جس میں دیوسر کولگام سے سیاسی کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ ماہ رمضان کے حوالے سے انتظامیہ نے جو بلند دعوے کئے تھے، انہیں عملی جامہ بھی پہنایا جائے۔
انہوں نے کہا: ‘یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ لوگوں کو اس ماہ مقدس میں سحر و افطار کے وقت لگاتار بجلی کٹوتی کا سامنا ہے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے دعوئوں کے برعکس زمینی صورتحال بالکل مختلف ہے’۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ صورتحال کا جائزہ لیں اور فوری طور لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کے لئے احکامات صادر کریں۔
بخاری نے کہا: ‘انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ انتظامیہ لوگوں کو بلاخلل ضروری خدمات فراہم کرنے اور ماہ رمضان کے دوران قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں ناکام رہی ہے’۔
اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ریاستی درجہ کی بحالی جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لئے ناگزیر ہے اور پارٹی لیڈرشپ اس کے لئے کام کرنے کی وعد ہ بند ہے، ہم مرکزی قیادت کے ساتھ مثبت طریقہ کے ساتھ اس معاملہ کی پیروی کر رہے ہیں اور پختہ یقین ہے کہ جلد ہی جموں وکشمیر کے لوگوں کی خواہشات کو پورا کیاجائے گا’۔
بخاری نے کہا کہ عوامی مفادات ہمیشہ اپنی پارٹی ایجنڈہ میں توجہ کے مرکز رہے ہیں اور روز اول سے ہی اس کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا