منموہن سنگھ کورونا سے متاثر ، ایمس میں داخل

0
0

نئی دہلی،//سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر رہنما منموہن سنگھ پیر کو کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے۔ انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ مسٹر سنگھ نے کورونا کا ٹیکہ لگایا ہے لہذا توقع کی جارہی ہے کہ وہ آسانی سے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ مسٹر سنگھ اور ان کی اہلیہ گورشرن کور نے 4 مارچ کو ایمس میں جاکر کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگایا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر سنگھ کو ہلکا بخار ہے اور جانچ میں ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس وقت وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ گزشتہ برس مسٹر سنگھ (87) کو ایک نئی دوا کے ری ایکشن اور بخار کے بعد ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔ کئی دنوں بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔
ایک دن پہلے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کورونا وبا کو شکست دینے کے لئے پانچ نکاتی مشورے دیئے تھے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے ٹیکے لگانے میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔
مسٹر سنگھ کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں اور فی الحال راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ 2004 سے 2014 تک یوپی اے حکومت میں ملک کے وزیر اعظم رہے۔ اس سے قبل وہ وزیر خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ مسٹر سنگھ کا شمار ملک اور دنیا کے بڑے معاشی ماہرین میں ہوتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا