پانچو ے مرحلے کی پولنگ ختم۔80فیصد سے زاید ووٹنگ ۔۔اکا دکا واقعات چھوڑ کر پرامن ماحول میں ووٹنگ

0
0

کلکتہ //مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کی پولنگ ختم ہوگئی ہے اور الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تشدد اور جھڑپ کے معمولی واقعات کے دوران 45حلقوں میں 15,789پولنگ بوتھوں پر ایک کروڑ سے زاید ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے ۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق شام 5بجے تک 78.36فیصد پولنگ ہوئی ہے ۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق 81فیصد سے زاید پولنگ ہونے کا امکان ہے ۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق شام 6.30بجے تک کالمپونگ میں69.56دارجلنگ میں 74.70فیصد، جلپائی گوڑی میں 81.61فیصد ، شمالی 24پرگنہ میں 85.14fفیصد، ندیا میں 81.50فیصد اور مشرقی بردوان میں 81.76فیصد پولنگ ہوئی ہے ۔
دی گنگا اسمبلی حلقہ کے علاقے کرولگچہ میں مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ کہ سنٹرل فورسز نے فائرنگ کی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں پرامن ماحول میں پرامن ووٹنگ جاری تھی ۔اچانک ہی مرکزی فورسیس کے 8-9 اہلکار نے فائرنگ کردی۔ تاہم اس معاملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔
پولنگ کے دن وزیر اعظم نریندر مودی ،مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور ممتا بنرجی نے ریلیوں سے خطاب کیا۔ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر الیکشن کمیشن سے شکایت ہی کہ کس اجازت سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا فون ٹیپ کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب راجرہاٹ میں بی جے پی کے امیدوار اور سابق میئر بدھان نگر سبیاچی دتہ نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے ان کا گھیرائو کرکے نعرے بازی کی ہے۔دوسری جانب ترنمول کانگریس نے الزام عاید کیا ہے کہ مرکزی فورسیس کی مدد سے ووٹروں کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
دوسری جانب کمرہٹی اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے ۔متوفی کے بھائی نے الزام عاید کیا کہ وہ کافی دیر سے بے بس پڑے رہے مگر کوئی بھی ان کی مددنہیں کی ؤ

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا