ہندوستانی کرکٹ ٹیموں کو اولمپک اور دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لینے کی مشروط اجازت

0
0

نئی دہلی // انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہندوستانی ٹیموں کی اولمپک اور دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے مشروط اجازت دے دی ہے۔
بی سی سی آئی کی پاورفل سپریم کونسل نے جمعہ کو اپنی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا کہ اگر بی سی سی آئی کی خودمختاری متاثر نہیں ہوتی ہے تو وہ اپنی مردوخواتین ٹیموں کو 2028 میں لاس انجیلس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دے گا۔
کونسل کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس سال اکتوبر اورنومبر میں ہندوستان میں ہونے والی ٹی-20 عالمی کپ میں حصہ لینے کے لئے پاکستانی ٹیم اور اس کی میڈیا کی ویزا کی اجازت کے لئے بی سی سی آئی کو منظوری مل گئی ہے۔ پاکستانی شائقین کو اجازت دینے کے لئے وزارت داخلہ حتمی فیصلہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ احسان مانی نے یہ مطالبہ کیا تھا۔
بی سی سی آئی روایتی طور سے اپنے کام کرنے کے انداز میں انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) کے اثرکے تعلق سے فکرمندرہا ہے اگر وہ اپنی ٹیموں کو اولمپک بھیجنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ حالانکہ بورڈ کے ممبران نے 2028 اولمپک اور اگلے سال برمنگھم دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ داری کے لئے ہندوستانی ٹیموں کو بھیجنے کے لئے منظوری دی ہے لیکن انہوں نے ساتھ ہی کچھ ممبران سے بات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جن کی خودمختاری کرکٹ کے ایک اولمپک کھیل ہونے کے باوجود محفوظ رکھی گئی ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے کرک بز سے کہا، ’’ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے اوپر آئی اواے کا دبدبہ چلے۔ ہم کرداروں میں وضاحت چاہیں گے۔ ہندوستان کا حصہ لینا اس بات پر منحصرکرے گا کی بی سی سی آئی کی پہچان اور آزادی سے کوئی سمجھوتا نہ ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا