اودھمپور نے پی ایم جی ایس وائی کے نفاذ کیلئے اول پوزیشن حاصل کی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں ؍؍اودھمپور ضلع نے 2020-21 کے دوران پردھان منتری گرام سڑک یوجنا ( پی ایم جی ایس وائی ) کو کامیابی کے ساتھ عملانے کیلئے قومی سطح پر اول پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اودھمپور ضلع کو 2020-21 میں زیادہ سے زیادہ مسافت والی 560.49 کلو میٹر لمبی سڑکیں بنانے کیلئے اول پوزیشن حاصل ہوئی ہے ۔ جموں و کشمیر کے مزید چار اضلاع کو بھی ملک کے 30 اضلاع میں پی ایم جی ایس وائی سکیم کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن میں راجوری ، ڈوڈہ ، کٹھوعہ اور ریاسی شامل ہیں ۔ غربت میں کمی کی حکمت عملی کے تحت غیر منسلک بستیوں کو رابطے کی فراہمی کیلئے مرکزی حکومت کے ذریعے پی ایم جی ایس وائی ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا