نوجوان ہماری اُمید ہیں

0
0

ان کی خواہشات کو پورا کرنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے:ڈاکٹرشاہد اقبال چودھری
لازوال ڈیسک

پلوامہ؍؍ اِنتظامی سیکرٹری قبائلی امور محکمہ اور مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن، سی اِی او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے آج پلوامہ کا دورہ کیا اور مشن یوتھ اینڈ سکل ڈیولپمنٹ کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا کہ ایل جی اِنتظامیہ نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور اُن کی مکمل صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے ، اس کے علاوہ یہ یقینی بنائے گی کہ وہ بامقصد اور پائیدار ملازمتوں میںروزگار حاصل کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی مثبت مشغولیاں ایک مستقل خصوصیت ہوں گی اور ہنر اور تربیت کی ترقی کے ذریعہ نوجوانوں کی زندگیوں میں قدر و منزلت کا اضافہ اس سلسلے میں واٹر شیڈ ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ طلاب اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے جہاں وہ زندگی اور معاشرے سے متعلق وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیشن منحرف نوجوانوں اور اپنے کیریئر کے بارے میں فکر مند طلباء کے طرز عمل کو تبدیل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اس کے علاوہ منشیات کی لت وغیرہ جیسے معاشرتی خرابیوں کو بھی کنٹرول کیا جاسکے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے سیکرٹری کو 200 صلاحیت بزنس پروسیسنگ آؤٹ سورسنگ (بی پی او) / کال سینٹر ، سکل ڈیولپمنٹ سینٹر اور ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر ڈیولپمنٹ کے بارے میں جانکاری دی۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری کو مزید جانکاری دی کہ بی پی او ، یوتھ سینٹر اور ہنرمندی ترقیاتی مرکز کے ہدف کو کم سے کم وقت میں پورا کرنے کے لئے معیاد بند وقت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرپلوامہ ، اونتی پورہ اور ترال ، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ، چیف پلاننگ آفیسر پلوامہ ، ڈائرکٹر ایمپلائمنٹ ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اور سپورٹس افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری امید ہے اور اُن کی اُمنگوں کو پورا کرنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا