’ہم چاندخود دیکھیں گے،کسی ملک کے محتاج نہیں‘

0
0

۔جموں و کشمیر میں رویت ہلال کمیٹی کا قیام زیر غور ـ: علمائے کرام
ناموس رسالت کے لئے ہمارا سب کچھ قربان : پونچھ میں علماء کا اجلاس اوقاف اسلامیہ کی بے جاہ مداخلت پر برہم
اعجازالحق بخاری

پونچھ ؍؍’’ نامو س رسالت مسئلہ سب سے جداگانہ ہے ۔ یہ ہمارے لئے ہر قانون سے بڑھ کرہے توہین رسالت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہے ۔ ہم اپنے نبیؐ سے ہر شے سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں ایسے لوگ جوکہ ناموس رسالت کی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔ ہمارے لئے جوتے کی نوک کے برابر ہیں ۔ ایسے لوگوںکی زبانوں کو کاٹنا بھی ہم جانتے ہیں حکومت کھان کھول کر سن لے کہ اگر ایسے لوگوںکو لگام نہ دی گئی تو یہاںکے حالات کس طرح کے ہونگے اس کا اندازہ ہمیں بھی نہیں ہے،چانددیکھنے کیلئے ہم کسی ملک کے محتاج نہیںہیں اوریہاں رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل وقت کی پکارہے‘‘ ۔ ان خیالات کا اظہا رآج یہاں پونچھ کے مرکزی ادارہ جامعہ انوار العلوم میں منعقد ہ جماعت اہلسنت کے اجلاس سے علمائے کرام نے کیا ۔ اس موقعہ پر جماعت کے صدر مولانا مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی ریاستی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ جدید نے کہا کہ اوقاف اسلامیہ عوامی مفاد میں کام نہیں کررہا ہے۔ بلکہ سُرنکوٹ یا دوسرے علاقوں میں اوقاف ایڈمنسٹریٹر پونچھ کی قیادت میں شیعہ سنی فساد کرنے کی ناپاک سازش ہورہی ہے ۔ ہماراحکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر کو اپنے عہدے سے برطرف کیا جائے بصورت دیگر یہ شخص یہاں کے حالات کو خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔ اوقاف اسلامیہ ملی ادارہ اب نہیں رہا ہے ۔ سُرنکوٹ عیدگاہ کے مسئلے پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوںنے کہا رویت ہلال کے مسئلے میں ہم کسی دوسرے ملک کے محتاج نہیں ہیں ۔ ہماری جماعت میں اور ہمارے پاس ذی علم ذی شعور لوگ ہیں جوکہ اپنے ملک میں اس کاز کو انجام دیں گے ۔ ہماری جماعت ہر سطح پر اس سلسلے میں کام کررہی ہے رویت ہلال کے سلسلے میں عنقریب فیصلہ لیا جائے تاہم ہم اس بار کے رمضان کے لئے علمائے کرام کی کمیٹیاں بنادی ہیں جوکہ چاند دیکھنے کا اہتمام کریں گی ۔ اس موقعہ پر جماعت اہلسنت کے نائب صدر مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے کہا کہ نرسنگھا نند جیسے خبیث ترین شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میںگستاخی ہے حکومت کو فوری طور پر ایسے شخص کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہئے بصورت دیگراس طرح کے لوگوں کی بکواس کے بعد یہاں کے حالات کس طرف جائیں گے اس کا اندازہ ہمیں بھی نہیں ہے ۔ اس موقعہ پر جماعت اہلسنت کے جنرل سکریٹری مولانا بشارت حسین ثقافی نے کہا کہ ہم پاکستان کے محتاج نہیں ہے ہمارے لوگوں کو اپنے اندر یہ بیداری پیدا کرنی چاہئے یہاں کے علمائے رویت ہلال قائم کرکے چاند دیکھنے کا کام اہتمام کریں گے ۔ اس موقعہ پر جامعہ انوار العلوم کے ناظم اعلیٰ مولا نا حافظ عبد المجید مدنی نے کہا کہ جامعہ انوار العلوم کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر انہوں نے مرکز اہلسنت جامعہ انوار العلوم پونچھ کی حصولیابیوں پر بھی مختصر روشنی ڈالی اور کہا کہ اہلسنت کے اس مرکز کی تادم حیات حفاظت کی جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا