تقریب میں منی پور سینٹرل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ادیا پراساد پانڈے کی شرکت
شعبہ اردو نے ایک خوبصورت مستقبل کی بنیاد رکھی :پروفیسر نیسی ڈینیل ڈوڈہ سے امن کا کارواں محبتوں کی شمع مستقبل میں بھی روشن کرتا رہے گا:ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ڈگری کالج ڈوڈہ میںNAAC Peer Teamکے دورے کے دوران ایک تقریب میں بین الاقوامی کانفرنس کے موقعے پر پڑھے گئے منتخبہ مقالات پر مبنی کتاب کا اجراء ہوا۔ستمبر2018 میں شعبہ اردو ڈگری کالج ڈوڈہ نے ایک بین الاقوامی کانفرنس بعنوان’’ہندو پاک کے اردو ادب میں انسان دوستی،محبت اور امن کا پیغام‘‘منعقد کی تھی ۔اْن مقالات کو ڈاکٹر اختر حسین آخون صدر شعبہ اردو اور ڈاکٹر امتیاز احمد زرگر اسسٹنٹ پروفیسر اردو نے مرتب کر کے کتابی شکل دی۔ڈاکٹر ادیا پراساد پانڈے نے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی کی سراہنا کی کہ انکی قیادت میں کالج نئی منزلوں کو چھو رہاہے۔ڈاکٹررفیقی نے کہا کہ ڈوڈہ سے امن کا کارواں محبتوں کی شمع مستقبل میں بھی روشن کرتا رہے گا۔تقریب میں کالج فیکلٹی کے علاوہ طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر اختر حسین آخون نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔