’جموں و کشمیر UT کے 8 اضلاع میں شبانہ کرفیو نافذ کیاجائے‘

0
0

ایل جی سنہاکی صوبائی انتظامیہ کوہدایت،رات10بجے تاصبح6بجے رہے گاکرفیو
لازوال ڈیسک

جموں؍کوروناکے بڑھتے قہرکے چلتے ایل جی جموں وکشمیریوٹی منوج سنہانے 9 اپریل سے جموں ، ادھم پور ، ریاسی ،کٹھوعہ ، سرینگر، بارہمولہ ، بڈگام ، اننت ناگ ، کپواڑہ میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذکرنے کی صوبائی کمشنران کو ہدایات جاری کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کو ڈویژنل انتظامیہ کو کوڈمتاثرہ آٹھ اضلاع کے شہری علاقوں میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ایل جی سنہا کے دفتر کے ذریعہ پوسٹ کردہ ٹویٹ کے مطابق ، آٹھ اضلاع جن میں رات کے وقت کرفیو دیکھا جائے گا ان میں جموں ، اودھم پور ، کٹھوعہ ،سری نگر ، بارہمولہ ، بڈگام ، اننت ناگ اور کپواڑہ شامل ہیں۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اضلاع کی شہری لوکل باڈیز کی میونسپل حدود میں کرفیو نافذ ہوگا۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ "یہ جمعہ (9 اپریل) رات 10 بجے سے نافذ العمل ہوگا ،” مزید کہا گیا ہے کہ "ریاسی ضلع میں کسی بھی معاملے میں کسی بھی ممکنہ حد تک قریبی نگرانی کی جائے گی۔” -وہیں حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے835نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے555کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 280کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد135662تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 01کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے135662معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے5623سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک128020اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد2019تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1274کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور745کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا