0
0

شاہ ہلال
اننت ناگ (اسلام آباد) وادی بھر میں جہاں میلہ کھیر بھوانی نہایت ہی مزہبی عقیدت و احترام کے منایا گیا اور جہاںآج تولہ ملہ گاندربل میں میلہ شروع ہوا وہی جنوبی ضلع کولگام کے دیوسر و اننت ناگ کے عشمقام میں بھی اس سلسلے میں تقریبات منعقد ہوئی ،جس میں کشمیری پنڈتوں کی غیر معمولی تعداد نے شرکت کی ۔اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے دیوسر میں قائم شیری تری پور سندری سنستھا نامی مندر میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں ریاست و ریاست سے باہر مقیم کشمیری پنڈتوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خصوصی پوجاپاٹ کیا ۔اس موقعہ پر مقامی مسلمانوں نے مہمانوں کو گلے لگایا اور اُنہیں مبارک باد پیش کیا جبکہ انتظامیہ نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام محکمہ جات کو متحرک کیا ہے اور حفاظتی صورت حال کے لئے پولیس و سی آر پی ایف کے اضافی نفری کو تعینات کیا تھا ۔اس موقعہ پر بی جے پی ضلع صدر اننت ناگ رفیق احمد وانی نے کہا کہ آج بہت خوشی ہورہی ہے کہ جب یہاں میلہ میں سبھی فرقہ سے وابستہ افراد ایک دوسرے کو گلے لگا کے اس کھیر بھوانی میلہ پر مبارکباد دتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی یہی کہتے آئے ہے کہ جموں و کشمیر میں بھائی چارہ قائم رہنا چاہے ،رفیق وانی نہ وادی چھوڈ چُکے کشمیر پنڈتوں سے اپیل کی کہ وہ واپس وادی لوٹ آئے اور دیکھے یہاں کا بھائی چارہ کیسا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا