سپریم کورٹ جج صاحبان نے سری نگر میں میگا لیگل سروسز اور جانکاری کیمپ کا افتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگرسپریم کورٹ کے جج صاحبان جسٹس رنجن گو گوئی اور جسٹس این وی راما نا نے سرینگر میں مشترکہ طور ایک روزہ میگالیگل سروسز اور جانکاری کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس الوک آرادھے ،جسٹس علی محمد ماگرے ، جسٹس مہاراج کرشن ہانجورہ ، پرنسپل ڈسٹرکٹ سیشن جج سرینگر، ڈی سی سرینگر سید عابد رشید کے علاوہ جے کے ڈی ال ایس اے کے چیئرمین اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔سپریم کورٹ کے دونوں جج صاحبان نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر بتایا کہ پیرا لیگل رضا کاروں کی جانب سے نشاندہ ضرورت مند افراد کو ضلع لائن محکموں کی جانب سے موٹر ائزیڈ سائیکل ، وہیل چیئر ، آلات سماعت اور مالی مدد مرکزی سکیموں کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔اس موقعہ پر این ایل ایس اے کا تھیم سانگ بھی پیش کیا گیا ۔بعد میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ بھی کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا