یواین آئی
ممبئی ؍؍ شیوسینا نے بدھ کے روز الزام عائد کیا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا سیاسی حریفوں کے خلاف غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ شیوسینا کے روزنامہ سامنا کے بدھ کے ا داریہ میں لکھا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف عائد کئے گئے بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ نے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی سرزنش کی تھی ، لیکن جیشری کی عوامی مفاد کی عرضی کے ذریعے عائد کئے گئے الزمات کا عدالت نے نوٹس لیا۔ سامنا میں کہا گیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے ، لیکن اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ قانون اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا حریفوں کو کنارے لگانے کے لئے غلط استعمال کیا جارہا ہے۔