جی سی او ای نے نئے طلبا کے لئے اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کیا

0
0

طلباء کو کالج کے کام کاج اور مختلف سرگرمیوں سے متعلق بنیادی علم اور تفہیم سے آراستہ کیا گیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں نے نئے طلبا کے لئے تین روزہ اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام کرنے کا مقصد طلباء کو کالج کے کام کاج اور اس کی مختلف سرگرمیوں سے متعلق بنیادی علم اور تفہیم سے آراستہ کرنا ہے۔وہیں پرنسپل جی سی او ای ڈاکٹر کلوندر کور نے تمام طلبہ کا خیرمقدم کیا اورطلباء کو مختلف سرگرمیوں سے واقف کرایا جن کا آئندہ اجلاس کے لئے منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے ان اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو مستقبل قریب میں کالج لینے جا رہا ہے اور طلباء اس سے کس طرح مستفید ہوں گے۔پروگرام کا آغاز پروفیسر سی ایل شیوگوترہ کے استقبالیہ سے ہوا جس کے بعد پروفیسر کے کے منگوترہ نے دو سالہ بی ایڈ پروگرام کے نصابی پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انعام تقسیم کرنے کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لینے کے لئے چوتھے سمسٹر کے سینئر طلباء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔وہیں ایک تعارفی سیشن بھی ہوا جس میں تمام نئے طلباء نے اپنے بارے میں ایک مختصر تعارف پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر مندیپ ، ڈاکٹر سشما بالا ، ڈاکٹر جیوتی پریہار ، پروفیسر ستیش شرما ، ڈاکٹر شبھرا جموال ، پروفیسر شالینی رانا ، پروفیسر دیپ اور دیگران شامل شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا