وی سی نے بی جی ایس بی یو میں انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

0
0

کھیل ایک طالب علم کی زندگی کا لازمی پہلو ہے: پروفیسر اکبر مسعود
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍یونیورسٹی کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ٹورنامنٹ کا بابا غلام بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے افتتاح کیا۔وہیں ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر بی جی ایس بی یو پروفیسر اکبر مسعود جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے کہا کہ کھیل ایک طالب علم کی زندگی کا لازمی پہلو ہے۔ پروفیسر اکبر نے کہا کہ کھیلوں کے جسمانی تندرستی کے علاوہ بہت سے فوائد ہوتے ہیں ، اس سے اعتماد ، خود اعتمادی اور ذہنی صلاحیت کو تقویت ملتی ہے جو کسی فرد کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کا لازمی سامان ہے۔ اس موقع پر پروفیسر اکبر نے طلبائ سے جسمانی اور ذہنی نشونما کے لئے کھیلوں میں حصہ لینے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس کے ساتھ اور اس کے باہر کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں میں طلبائ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے جدید ترین اسپورٹ انفراسٹرکچر مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس موقع پر پروفیسر اکبر نے کہا کہ یونیورسٹی نے "بی جی ایس بی یو اسپورٹس کلب” قائم کیا ہے۔اس دوران او ایس ڈی ، ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس محمد رشید چودھری نے وائس چانسلر کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختلف ٹیمیں متعارف کروائیں اور بتایا کہ ٹورنامنٹ میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی 42 ٹیمیں حصہ لینے جارہی ہیں۔وہیں پہلے دن ٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ سہولیات ، شعبہ ریاضی اور شعبہ فزکس ، ایس او ای ٹی اے، ایس ای ای ٹی بی ، ایس ای ای ٹی سی اور ایس ای ای ٹی ڈی ٹیموں کے مابین چار والی بال میچ کھیلے گئے۔ جیتنے والے اساتذہ میں ایر شامل تھا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے سربراہان ، فیکلٹی ممبران ، یونیورسٹی کے آفیسران افتتاحی تقریب میں موجود رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا