ہماری دیرینہ مانگ کو پورا کیا افواہوں پر دھیان نہ دیں اور بڑھ چڑھ کر کرونا کی ویکسین کروائیں :خالد کرمانی
ریاض ملک
منڈی؍؍ پیر پنجال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کے ضلع صدر خالد کرمانی نے پریس کے نام ایک پیغام میں بی ایم او منڈی اور انکے پورے سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں بلاک میڈکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی کے۔جنہوں نے ہماری دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے مفت طبی کیمپ لگا کر لوگوں میں مفت دوائیاں تقسیم کی ہیں۔ یہ ایک قابل ستائش قدم ہے۔اور وقت کی ضرورت بھی ہے کہ فتح پور کی طرز پر منڈی کے ہر گائوں میں ؎مفت میڈیکل کیمپ لگایاجائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔کرمانی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ کرونا نے پھر سے بڑے پیمانے پر ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ ہم سب کو چاہئے کہ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر من و عن عمل کریں اور ساتھ ساتھ کرونا ویکسین بھی لگوائیں تاکہ اس مہلک بیماری کا جڑسے خاتمہ ہو۔ انہوں نے عوام فتح پور کا بھی شکریہ ادا کیا جہنوں نے بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا اور کرونا کی ویکسین لگوا کر ثابت کیا کہ ہم ایک سلجھے ہوئے معاشرے کے افراد ہیں۔کرمانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ 45 سال سے اوپر جتنے بھی لوگ ہیں وہ کرونا ویکسین لگوا کر جلد از جلد اس بیماری کو ختم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں کرمانی نے سرپنچ فتح پور اختر کرمانی اور پیر پنجال عوامی ڈویلپمنٹ فورم چیئر مین محمد فرید ملک کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ سب ممکن ہوا۔