نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام ، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کو ریاست تمل ناڈو ، کیرالہ ، بنگال ، آسام اور پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ریکارڈ تعداد میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’آسام ، کیرالہ ، پڈوچیری ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں آج انتخابات ہورہے ہیں۔ میں ان ریاستوں کے لوگوں خصوصا نوجوان ووٹروں سے ریکارڈ ووٹ کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔
خیال رہے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، آسام ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ شروع ہوچکی ہے۔