دربارمؤ30؍اپریل 2021کو جموں سے سرینگر کی طرف روانہ ہوگا

0
0

سیکرٹریٹ میں اِی ۔ آفس کی جانب منتقلی سے دفتر ی ریکارڈ کو لے جانے میں بھاری کمی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍گرمائی دربار 2021 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے کہا کہ جموں سے سری نگر کی جانب دربار کی 30؍ اپریل 2021ء کو منتقلی کے دوران دفتری ریکارڈ کی ٹرانسپورٹ کرنے میں خاصی کمی لائی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ حکومت نے دربار مؤ محکموں میں اِی ۔ آفس نظام رائج کرنے کے لئے ٹھوس اِقدامات اُٹھائے ہیں اور اس طرح زیادہ تر دفتری اِی آفس نظا پر اَپ لوڈ کیا گیا جس کے لئے ملازمین کی تربیتی کا عمل بھی شروع  ہواہے ۔ اُنہوں نے نے کہا کہ اس آن لائن طریقہ ٔ  کار سے ششماہی دربار مؤ کے دوران دفتری ریکارڈ کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ نے جانکاری دی کہ دربار مؤ دفاتر پانچ روزہ ہفتہ اور چھ دن کا ہفتہ کام کرنے والے دفاتر بالترتیب 30؍ اپریل 2021ء اور یکم مئی 2021ء کو جموں میں بند ہوں گے ۔ تمام دفاتر گرمائی دارالخلافہ سری نگر میں10؍ مئی 2021ء کو کھلیں گے ۔میٹنگ میں یکم تا 2 ؍مئی 2021 ء اور 8اور9 ؍مئی 2021 ء کو ملازمین کی آمدورفت کے محدود انتظامات اور محدود ریکارڈوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ حفاظتی منصوبہ ، بسوں اور ٹرکوںکی دستیابی ،ریکوری وینوں ، موبائیل ورکشاپوں ، صحت سہولیات اور ایمبولنسوں کی شاہراہ پر دستیابی کا بھی مفصل جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے ٹریفک محکمہ کو جموں سے سری نگر کی جانب کانوائے کی بلا رُکاوٹ نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے بیکن اور این ایچ اے اے کو ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ ۔44 کی بہتر صورتحال کو یقینی بنائیں۔خوراک ، شہری رسدات اور محکمہ امور صافین کو دربامو ٔملازمین میں خصوصی ہفتہ کیمپ کے دوران عارضی راشن کارڈ تقسیم کرنے کی ہدایت دی ۔چیف سیکرٹری نے ایسٹیس ، جل شکتی ، اور بجلی محکموں اور سری نگر میونسل کارپوریشن کو دربار مؤ ملازمین کے لئے رہائشی کالونیوں کامعائینہ کرنے اور وہاں مکمل صفائی ستھرائی ، بجلی اورپینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات یقینی بنانے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے ایسٹیس محکمہ کو سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کے لئے اِضافی سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے بھی ہدایت دی ۔ دووران میٹنگ بتایا گیا کہ جموں میں گرما کے دوران منی سیکرٹریٹ کام کرتا رہے گا اور محکمہ ایسٹسٹس کو سول سیکرٹریٹ جموں میں لازمی سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا