ناجائز تجاوزات کے خلاف جموں میونسپل کارپوریشن کی کارروائی جاری

0
0

کنال روڈ کے دُکانداروں نے کیا احتجاج ،کہا جے ایم سی نے فٹ پاتھ خود تعمیر کیا اور آج توڑ دیا!
نریندرسنگھ ٹھاکر

جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جموں کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بدھ کے روز جموں میونسپل کارپوریشن ایک بار پھر حرکت میں آئی اور جموں کی کینال روڈ میں دکانداروں کی جانب سے تجاوزات کے انہدامی کارروائی کا آغاز کیا ، جہاں دکاندار سڑکوں پر نکل آئے اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔وہیں دکانداروں نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا! انہوں نے کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن اپنی من مانی اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہی ہے ، جو ناقابل برداشت ہے۔مقامی دکانداروں نے کہا کہ دو سال قبل جموں میونسپل کارپوریشن نے خود تمام دکانوں کے باہر ایک فٹ پاتھ تعمیر کیا تھا ، لیکن آج صبح وہ خود توڑنا شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر اسے توڑنا تھا تو پھر جے ایم سی نے یہاں تعمیر کیوں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی کرونا وبا کی وجہ سے ان کا کاروبار تعطل کا شکار ہوچکا ہے ، لیکن اب انتظامیہ ان کو پریشان کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے! انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کرنے والے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے چھوٹے طبقات کو ہراساں کیا جا رہا ہے جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔تاہم تمام دکانداروں نے دکانیں بند کیں اور ضلع انتظامیہ جموں سے ناراضگی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ جو بھی نقصان ہوا ہے اسے جلد از جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام اور دوکانداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے بصورت دیگر سڑکوں پر نکل کر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کرنا شروع کردیں گے جسکی زمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا