قیدی کالج طالب علموں کی امتحان میں پولیس نگرانی میں شرکت

0
0

ساتھی طلباء نے انہیں دیکھ کررہائی کے حق میں احتجاج کیا،ڈگری کالج پلوامہ کے باہر پتھرائو
کے این ایس

سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع کے 2ڈگری کالجوں میں قائم امتحانی مراکز میں دو قیدی طالب علموں کی امتحان میں شرکت کے کے بعد ان کے ساتھی طلباء نے ان کی رہائی کے حق میں احتجاج کیا ہے اس دوران پلوامہ میں پتھراو ایک واقعہ بھی پیش کیا ہے جبکہ ترال کالج میں بھی اسی طرح کے واقعے کے بعد طلباء نے احتجاج کیا ہے جس دوران پولیس نے کئی طلباء کو گرفتار کیا ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر لیا۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج ترال بدھ کے روز بعد اس وقت افرا تفری پھیل گئی اور پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا جب ملٹنسی کے معاملے میںقید ایک طالب علم سمیر احمدلون کو پولیس امتحان میں شرکت کے بعد ہال سے واپس لا رہی تھی تو یہاں ہنگامہ کھڑا ہوا اور طلباء نے احتجاج کیاجس دوران پولیس نے لاٹھی چارج کر کے کئی طالب علموں کو گرفتار کیا ہے ۔عین شاہدین نے بتایا قیدی طالب علم کے کچھ ہم جماعتی طلباء اپنے ساتھی سے ملنا چاہتے تھی ،جس دوران یہاں طلباکی بھیڑ جمع ہوئی اور پولیس نے طلباء کو دور رہنے کے لئے کہا اور ایک طالب علم کی پٹائی کی ہے جس کے بعد یہاں موجود دیگر طلباء نے گرفتار طالب علم کے رہائی کے حق میں زور داراحتجاج کیا ۔اس دوران پولیس نے یہاں جمع طلباء کو ترتر بتر کرنے کے لئے ہلکالاٹھی چارج کر کے امن وقانون کی صورت حال کو بگاڑنے کی پاداش میں کئی طلباء کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے واقعہ پیش آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جیل سے ایک طالب علم کو امتحان میں شرکت کرنے کی غرض سے کالج لایا گیا ہے جس دوران کچھ طالب علموں نے یہاں ہنگامہ شروع کیا ہے انہوں نے بتایااقعے کے حوالے سے کئی طالب علموں کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ ایک کیس زیر نمبر19/2021درج کر لیا گیا ہے ۔ادھر اسی ڈگری کالج پلوامہ میں بھی زیر تعلیم طلباء نے امتیاز احمد ساکن للہار پلوامہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی رہائی کے حق میں احتجاج کیا۔ذرائع نے بتایا قیدی طالب علم کو پولیس کی ایک پارٹی جیل سے امتحان میں شرکت کرنے کی غرض سے کالج لے جا رہی تھی اس دوران یہاں موجود کچھ افراد نے پولیس پر چاروں اطراف سے پتھراو شروع کیا ۔ْاس دوران پولیس نے امن قانون کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے آنسوں گیس کے چند گولے داغے اورلاٹھی چارج کر کے پتھراو کرنے والے افراد کو منتشر کیا ۔نمائندے کے مطابق پتھراو کے نتیجے میں یہاں کالج کے باہر کئی دکانداروں کے دکانوں کے شیشے توڑے گئے ہیں ۔پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاعلاقے میں واقعے کے بعد مزید نفری کو تعینات کیا گیا ہے جس کے بعدحالات فوری طور معمول پر آئے ہیں۔ادھراحتجاج میں شامل طلباء اپنے ساتھی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا