وادی کو خطہ پیر پنچال کے ساتھ ملانے والی واحد مغل شاہراہ پر کام جاری

0
0

اپریل کے پہلے ہفتے میں سڑک پر آمد و رفت بحال ہونے کی توقع
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍ کشمیر کو خطہ پیر پنچال سے ملانے والی واحد مغل شاہراہ کاکام زور شور وں سے شروع ہے اور امید ہے کہ اپریل کے شروع میں سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق کشمیر وادی کو خطہ پیر پنچال کے ساتھ ملانے والی واحد مغل شاہراہ گذشتہ پانچ مہینوں سے برف کی وجہ سے بند ہے جسکا کام محکمہ میکنیکل نے سڑک کو کھولنے کیلئے شروع کیا ہواہے اور 34کلومیٹر تک پونچھ کی طرف سے برف کو ہٹا دیا گیاہے جبکہ شوپیاں کی طرف سے بھی زور شوروں سے ایک ہفتہ قبل کام شروع کیا گیاہے اور امید ہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں سڑک کو کھول دیا جائے گا کیوں کہ خطہ پیر پنچال سے تعلق رکھنے والے لوگ کئی ہفتوں سے یہ مانگ کررہے ہیں کہ جلد ازجلد مغل شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے کھولا جائے تاکہ خطہ پیر پنجال سے تعلق رکھنے والے لوگ آسانی سے کشمیر جاسکیں کیوں کہ سرک بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کئی سو کلومیٹر سفر طے کرنا پڑتاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے انکا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں بچوں کے امتحانات ہونے جارہے ہیں جس کیلئے مغل شاہراہ کو کھولنا بہت ضروری ہے تاکہ بچوں کو لمبا سفر نہ کرنا پڑا اس دوران انہوں نے دونوں اضلاع کے اعلی آفیسران سے اپیل کی ہے کہ برف ہٹانے کے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ سڑک جلد ازجلد گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دی جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا