جمکاش میں ہم اس کے قابل قدر اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں:کرنل پرتیم چند شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل) کے زونل سروس ہیڈ دیوندر سینی نے آج چھنی ہمت میں 3S ڈیلرشپ پر ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے معروف ڈیلرجمکاش وہیکلیڈیس کے سٹیٹ آف آرٹ کسٹمر سہولت کا افتتاح کیا۔اس موقع پرسینی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جدید کسٹمر سہولت شمالی ہندوستان میں سب سے بہتر میں سے ایک ہے ۔انہوں نے قابل قدر گاہکوں کو فراہم کیے جارہے سکون اور سہولت کو بھی سراہا ۔انہوں نے ایم ایس آئی ایل کے اصولوں کے مطابق اپنے صارفین کو فروخت کے بعد بہترین سروس فراہم کرنے میں جمکاش وہیکلیڈز کے کردار کی بھی تعریف کی۔واضح رہے انتہائی ہنرمند اور تربیت یافتہ افرادی قوت ، جدید آلات اور مشینری کے ساتھ ،جمکاش وہیکلیڈز گذشتہ 34 سالوں سے اپنے معززصارفینکو بغیر کسی رکاوٹ خدمات مہیا کررہی ہے۔وہیںکرنل پریتم چند شرما چیف آپریٹنگ آفیسر اور جمکاش وہیکلیڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ جمکاش میں ہم اس کے قابل قدر اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے آراء اور مشوروں کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمکاش وہیکلیڈز کا نصب العین کسٹمر کی خوشنودی ہے اور جمکاش نئی کاروں کی مسلسل فروخت اور گذشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے فروخت کی خدمات کے ذریعے ایک صحت مند اور ہمیشہ پھل پھولنے والے کسٹمر بیس کو پناہ دے رہا ہے۔اس موقع پر موجود تمام معززین نے بھی آرٹ کسٹمر سروس سہولت کی اس نئی پہلکی تعریف کی۔