سرحدی علاقہ مینڈھر کے کئی مسائل پر ہوئی گفت و شنید،وفد نے ازالے کی اپیل کی
سرفرازقادری
مینڈھر//ضلع ترقیاتی کونسل ممبر بلاک منکوٹ چوہدری عمران ظفر کی سرپرستی میں ایک وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوا جہاں وفد نے سب ڈویژن مینڈھر کے بنیادی مسائل و مشکلات سے ایل جی موصوف کو تفصیلاً آگاہ کیا۔ ان کے ہمراہ بی ڈی سی چیئرمین چوہدری امان اللہ،کانگریس سینئر لیڈر چوہدری ظفر اللہ آزاد بھی موجود تھے۔چوہدری عمران ظفر نے سرحدیعلاقہ کے عوامی مسائل سے مطلع کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن مینڈھر میں تمام بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جہاں لا تعداد لفٹ اسکیمیں لگائی گئی ہیں لیکن کوئی ایک بھی فعال نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں جھال بچھایا گیا ہے اورکوئی ایک بھی آمدورفت کے قابل نہیں ہے۔طبی سہولیات کافقدان ہونے کے علاوہ کئی نا مکمل عمارات کے ڈھانچے کھڑے ہیں جو تقریبًا مسمار ہونے والے ہیں۔موصوف نے کہاکہ تعلیمی میدان میں خستہ حالت ہے جہاں طلباء کے بیٹھنے کیلئے اچھی عمارتیں دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے زیر تعلیم طلباء کو کھلے آسمان تلے مجبوراً تعلیم حاصل کرنی پڑ رہی ہے اور کئی سکولوں میںتمام مضامین کے استاد نہ ہونے کی وجہ سے بھی غریب اور بے سہارا بچے معیاری تعلیم سے محروم ہیں۔انھوں نے کہا کہ سب ڈویژن مینڈھر کے اندر سپورٹس سٹیڈیم نہ ہونے کے باعث کھیل کود میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان مختلف قسم کی کھیل کود میں اپنے ہنر کا مظاہرہ نہیں کر سکتے ہیں۔موصوف نے کہا کہ سابقہ سرکاروں نے ڈنہ شاہستار یونیورسٹی کو لے کر بڑے بڑے چرچے کئے لیکن زمینی سطح پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈنہ شاہستار ایک خاص مرکزہے جہاں سے سرنکوٹ ،پونچھ،مینڈھرضلع بھر کے طلباء کو فائدہ تھا کہ اگر یہاں پر یونیورسٹی کا قیام ہو جاتا۔اس موقع پر چوہدری عمران ظفر کی قیادت میں وفد نے علاقہ کے دیگر کئی مسائل کا اجاگر کرتے ہوئے ازالے کی اپیل کی ۔