قران پاک سے متعلق وسیم رضوی کے خیال کی سخت مذمت

0
0

اس دور میں اپنادفاع چاہتے ہوتو قران پاک سے رشتہ جوڑ لو:شیراز گیلانی
ریاض ملک
منڈی؍؍حضرت سیدنا علی المرتضیؓ فرماتے ہیں کے حضور ﷺقرب قیامت کا تذکرہ کر رہے تھے اورمیں نے عرض کی کہ حضورﷺ قرب قیامت کے فتنوں سے بچنے کی صورت کیا ہے تو آپ ﷺنے فرمایا اللہ کی کتاب قرآن مجید سے لپٹ گیا وہ بچ گیا اور جس نے قرآن سے ہدایت تلاش کی اس کو ہدایت مل گئی اور جس نے قرآن کے علاوہ کسی اور جگہ سے ہدایت ڈھونڈنا چاہی اللہ اس کو گمراہ کر دے گا تو یہ قرآن ہدایت کا سرچشمہ ہے روشنیوں کا منبع ہیجس کا ایک ایک حرف ،ایک ایک لفظ صداقتوں پر مشتمل ہے۔وہیں وسیم رضوی کی بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شیراز گیلانی نے کہاکہ دنیا کی کوئی کتاب ایسی نہیں جس کے بارے میں یہ دعوی کیا جا سکے کہ اس میں غلطی کا امکان نہیں لیکن قرآن مجید میں کوئی شک و شبہات کی گنجائش ہی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ قرآن وہ ہے جس کے پہلے ہی صفحے پر ملے گا کہ اس کتاب میں کوئی شک نہیں ہے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا