قرآن پاک کے بارے میں وسیم رضوی کی زہرافشانی ملک کا امن و امان خراب کر سکتی ہے

0
0

اسے فوری طور پر سنگین دفعات کے تحت گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے:مفتی ابراہیم مصباحی
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی ؍؍ باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں شعبہ عربی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مفتی ابراہیم مصباحی نے اخبار کے لئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد سے آج تک اور آج سے لے کر صبح قیامت تک بے شمار فتنے اٹھے ہیں اور اٹھتے رہیں گے۔انہی فتنوں میں لکھنؤ کی سرزمین سے ملعون وسیم رضوی کی شکل میں ایک ناپاک فتنہ ظاہر ہوا ہے جس نے قرآن کریم میں سے 26 آیات بینات نکالنے کی بات کہی ہے جو سراسر قرآن کریم کی گستاخی ، بیادبی اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو مجروح کرنے کی ایک ناپاک سازش ہے۔انھوں نے کہا کہ میں وسیم رضوی ملعون کی قرآن کریم کی عظمت کے خلاف زہرافشانی کی کڑے الفاظ میں مذمت اور تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے میڈیا کی وساطت سے حکومت اور عدالت عالیہ سے درخواست کی کہ شیطان وسیم رضوی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کو فوری طور پر مسترد کیا جائے کیونکہ یہ عرضی بحث کے لائق نہیں ہے۔اور وسیم رضوی کوپی ایس اے کے تحت گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے جس سے ملک میں بدامنی پھیلنے کا امکان اور ملک کی سالمیت اور امن وامان خراب ہونے کا اندیشہ ہو لہٰذا اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے۔انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ امتحان اور مصیبت کی اس گھڑی میں انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور بردباری سے کام لیں نیز کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کے بغیر ملک میں امن و امان اور سلامتی کا خیال رکھتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں اور اسلام دشمن طاقتوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں انتہائی سنجیدگی سے کام لیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا