قرآن مقدس کاہر لفظ انسان کے لیے ہدایت کاراستہ ہے

0
0

قرآن کریم میں ایک نقطہ کی ترمیم و تبدیلی کی بھی گنجائش نہیں: زاہد رضااشرفی
سرفرازقادری
مینڈھر//قرآن مقدس کی آیتوں کو ختم کرنے کے بارے میں وسیم رضوی کی دریدہ دہنی پر زاہد رضا اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی نازل کی ہوئی کتاب ہے ،اس بات پر پوری دنیا کے تمام فرقوں کے مسلمانوں کامکمل اتفاق ہے کہ قران کریم اپنی اصلی نازل شدہ صورت میں پوری دنیا میں موجود ہے اور ان شاء اللہ رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔انہوں نے کہاکہ قرآن کی کسی آیت میں تبدیلی کا سوچنا تو دور اس کے زیر و زبر اور ایک نقطہ تک میں بھی ترمیم کی گنجائش نہیں ہے۔موصوف نے کہاکہ آج تک جتنے لوگوں نے قرآن کریم پر اعتراض کرنے کی کوشش کی انہیں منہ کی کھانی پڑی اور وہ اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام و نامراد ہوئے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ ووسیم کا یہ صرف پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک اسٹنٹ ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا