جموں میں شراب کی 200دوکانیںاور وادی میں صرف چار

0
0

بھاجپا ٹیکس کیلئے جموں میںشراب کے کاروبار کو بڑھا رہی ہے :ہرش دیو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر این پی پی چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے یہاں ایک بیان میں بھاجپا کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جموں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی معاملات ،فنڈز کی تقسیم کاری اور روزگار جیسے معاملات میں جموں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا ہے ۔سنگھ نے کہاکہ بھاجپا حکومت نے کشمیر کے مد مقابل جموں میں شراب کے اڈے زیادہ کھولے ہیں جہاں جموں میںلگ بھگ دو سو شراب کی دوکانیں اور وادی کیلئے منصوبے میں صرف چار دوکانیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے اعلان کیا تھا کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد جموں میں ایک نیا میکانزم قائم ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے جموں کو صرف ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے رکھا ہے جہاں سے 76فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹول پلازوں کی مار بھی جموں کی عوام بھگت رہی ہے اور بھاجپا کے عوام سے کئے گئے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔اس موقع پر پرشوتم پریہار، سرندر چوہان اور شیو ناتھ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا