ڈول ہستی پاور اسٹیشن نے آزادی کا امرت مہوتسو منایا

0
0

کیندریہ ودیالیہ کے طلباء نے سمپوزیم ،مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلے میں لیا حصہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈول ہستی پاور اسٹیشن نے آزادی کے پچہترویں سال آزادی کا امرت مہوتسو کی ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا جہاں اس تقریب میں ایک سمپوزیم ،مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا جس میں پاور اسٹیشن کیندریہ ودیالیہ کے طلباء نے شرکت کی ۔اس موقع پر جنرل منیجر نرمل سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وہیںجنر ل منیجر سول آر این شرما ،سینئر منیجر ایچ آر اشوک کمار دھنوال اور پرنسپل کیندریہ ودیالیہ کیول سنگھ نے شرکت کی ۔اس موقع پر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے آزاد ی کے بہادروں کا خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔وہیں مہمان خصوصی نرمل سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ آزادی کے بہادروں کی زندگیوں سے درس لینے کی ضرورت ہے تاکہ زندگی میں آگے بڑھا جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ آزاد ی کا امرت مہوتسو پروگرام میں تمام لوگوں کو جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرنی چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا