برکس رابطہ گروپ کا پہلا اجلاس ہندوستان کی زیر صدارت

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍’برکس رابطہ گروپ برائے معاشی و تجارتی امور‘کا پہلا اجلاس ہندوستان کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام اراکین کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ یہ اجلاس 9 سے 11 مارچ تک منعقد کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں ہندوستان نے 2021 میں ہونے والے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی اور اس سلسلے میں تفصیلات کا خاکہ پیش کیا، جس میں سروس کے شماریات اور برکس تجارتی میلوں اور دیگر پروگرام سے متعلق چھوٹی صنعت کی گول میز کانفرنس بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ روس کی صدارت میں 2020 میں ‘برکس اقتصادی شراکت داری کی حکمت عملی 2025’ کے لئے دستاویز پر مبنی ایکشن پلان منظور کیا گیا۔ ڈبلیو ٹی او میں ٹرپس مراعات تجویز کے ساتھ کثیرالجہتی تجارتی نظام پر برکس تعاون ، ای کامرس کے شعبے میں صارفین کے تحفظ برکس فریم ورک برائے نان فیس پیمائش (این ٹی ایم) تجویز طریقہ کار ، صفائی اور فائیٹو سینیٹری (ایس پی ایس) ورکنگ سسٹم ، جینیاتی وسائل اور روایتی علم کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کے فریم ورک اور پیشہ ورانہ خدمات میں تعاون کے بارے میں اطلاعات دی گئیں۔ برکس کے اراکین ممالک نے ہندوستان کی منصوبہ بند سرگرمیوں کی تعریف کی جو فی الحال بہت ہی مناسب ہیں اور ان ممالک نے ہندوستان کی تجویز کردہ مختلف تجاویز پر مل کر کام کرنے کی حمایت کی ہے۔ اس کے علاوہ ستمبر 2021 تک بین الاقوامی سطح پر مشورے کئے جائیں گے تاکہ برکس ممالک کے مابین اتفاق رائے پیدا کی جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا