راشن میں معیاری چاول فراہم ہوگا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ عوامی خوراک تقسیم کے نظام کی دکانوں سے لوگوں کو اچھے معیار کے چاول کی فراہمی کے لئے اب چاول کے معیار کی جانچ کی جائے گی۔محکمہ خوراک و امور صارفین کے سکریٹری سدھانشو پانڈے نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ آندھرا پردیش میں پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کی دکانوں سے کتنا پرانا چاول فراہم کیا جارہا ہے، اس کی جانچ کی جاتی ہے۔ حکومت پورے ملک میں اس نظام کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دکانوں سے کئی بار خراب معیار کے چاول کی فراہمی کی شکایات ملتی ہیں۔ نئے سسٹم کے نفاذ سے پرانے دھان سے چاول تیار نہیں ہوگا اور لوگوں کو نیا چاول مل سکے گا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا