مشکور احمد
رام بن ؍؍جموں و کشمیر میں جمعہ کے روز ایک نوجوان کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس افسر انجینئر سجاد سمبریہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔واضح رہے سجاد سمبریہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ادھمپور کے عہدے پر تعینات تھے، کو ان کی رہائش گاہ پر دل کا زبردست دورہ پڑاجہاںانہیں فوری طور پر ضلع ہسپتال پہنچایا گیا اور دنیا فانی کو خیر آباد کہہ گئے ۔ان کے انتقال پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن اور دیگر افسران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جہاں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔وہیںسجاد سمبریہ کے انتقال پر ضلع ترقیاتی کمشنر را م بن مسرت اسلام نے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ۔