لوگوں کی گورنر انتظا میہ سے بٹہ مالو تک دوبارہ سومو گا ڑیاں چا لو کر نے کی مانگ
سرینگر؍؍بٹہ مالوسے جنرل بس اسٹینڈ کی پارمپورہ منتقلی کے بعدشمالی کشمیرکے مسافروں کو شا م کے وقت بس اڈ ے تک جانے کیلئے پاپڑجھیلنے پڑتے ہیں۔ روزانہ یاباعث مجبوری سرینگرآنے والے لوگوں کو سرینگرسے واپس گھرکیلئے مسافرگاڑی لینے میں مشکل درپیش آتی ہے ۔ اس تکلیف دہ صورتحا ل سے دوچار مسا فروں نے گورنر انتظا میہ سے بٹہ مالو تک دوبارہ سومو گا ڑیاں چا لو کر نے کی مانگ کی ہے۔ سی این ایس کے مطا بق گذشتہ سال حکام کی جانب سے بارہمولہ ،کپوارہ اوربانڈی پورہ اضلاع کے مختلف قصبوں وعلاقوں سے آنے والی چھوٹی مسافربردار گاڑیوں کے بٹہ مالومیں داخلے پریکطرفہ پابندی عائدکر دینا ہزاروں لو گوںکیلئے سم قاتل ثا بت ہوچکا ہے ۔اگر چہ صبح کے وقت وہ کسی طرح سرینگر پہنچ پار ہے ہیں تاہم شام کے وقت ان کا پارم پورہ بس اڈ ے تک پہنچنا دشوار بن جا تا ہے۔ دن کے اوقعات میں نما یا ں کمی آ نے سے اس مصیبت میں مزید اضا فہ ہوا ہے۔جہاں شمالی کشمیر کے مسافروں کیلئے پارم پورہ میںسومو اور دیگر گا ڑیاں دستیا ب رہتی ہے وہی جنو بی کشمیر کے مسا فروںکو شہر کے تجا رتی مراکز سے سو مو گاڑیاں ملتی ہیں۔بارہمولہ ،اوڑی ،سوپور،کپوارہ ،ہندوارہ ،ٹنگمرگ،ماگام ،بیروہ ،بانڈی پورہ ،سمبل ،حاجن اورشمالی ووسطی کشمیرکے دیگرعلاقوںسے مسافروں کولیکرسرینگرکارُخ کرنے والی چھوٹی،مسافرگاڑیوں بشمول ٹاٹاسومو،تویرا،زائیلووغیرہ کے ڈرائیوروں کوپارمپورہ تک ہی جانے کی اجازت ہے اور شام کے وقت مسا فروں کو بس اڈے تک واپس آ نا کا فی مشکل بن جاتا ہے کیونکہ لاچو ک اور شہر کے دیگر علاقوںسے پارم پورہ تک لوٹنے والے ملازمین، طلبا اور مریض قمرواری، بمنہ کراسنگ اور بٹہ مالو میں ٹر یفک جام میں پھنس جاتے ہیں۔ بغرض ملازمت ،ذریعہ معاش اورتعلیم وغیرہ روزانہ سرینگرآنے والے شمالی کشمیرکے مسافروں نے بتایاکہ بٹہ مالوسے جنرل بس اسٹینڈکوپارمپورہ منتقل کرنے کے بعداب سومواوردوسری ایسی چھوٹی مسافرگاڑیوں کی بٹہ مالو آمدپرپابندی عائدکردی گئی ہے ،اورشمالی کشمیرکے مختلف علاقوں سے سرینگرکارُخ کرنے والی ایسی سبھی گاڑیوں کوٹینگہ پورہ بائی پاس کراسنگ پرپولیس اورٹریفک پولیس اہلکارروک کرمسافروں کویہیں اُترنے پرمجبورکردیتے ہیں۔ اس یکطرفہ پابندی کے نتیجے میں اب سرکاری ملازمین ،تاجر،طالب علم اوریہاں تک علیل بیماربھی مقررہ وقت پراپنی اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ پاتے ہیں ،اوراُنھیں سخت مشکلات وپریشانیوں سے دوچارہوناپڑتاہے۔روزانہ یاباعث مجبوری سرینگرآنے والے لوگوں نے بتایاکہ اب سہ پہراورشام کے وقت اُنھیں سرینگرسے واپس گھرکیلئے مسافرگاڑی لینے میں بھی مشکل درپیش آتی ہے کیونکہ بٹہ مالواوردیگرمقررہ مقامات پراب چھوٹی مسافرگاڑیاں دستیاب نہیں رہتی ہیں۔ متا ثر مسا فروں نے گورنر انتظا میہ سے بٹہ مالو تک دوبارہ سومو گا ڑیاں چا لو کر نے کی مانگ کی ہے۔