بھاری مقدارمیں عمارتی لکڑی ضبط،ایک ملزم گرفتار
گاندربل؍؍وسطی ضلع گاندربل میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ہل پتی ہاکنار گنڈکنگن علاقہ سے بھاری مقدار میں عمارتی لکڑی ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرکے کیس درج کرلیا۔جے کے این ایس کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال کی ہدایت پر ایس ڈی پی ائو کنگن سیدیاسرقادری کی قیادت میں ایس ایچ ائوپولیس تھانہ گنڈ کنگن انسپکٹرلطیف علی نے پولیس ٹیم لیکر ہل پتی ہاکنار گنڈ میں ایک رہائشی مکان میں یہ مصدقہ اطلاع ملتے ہی اچانک چھاپہ ڈالاکہ یہاں نزدیکی جنگل سے کاٹی گئی عمارتی لکڑی بڑی مقدارمیں چھپاکررکھی گئی ہے ۔پولیس ٹیم نے چھاپے کے دوران رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط کرکے اسکے مالک ریاض احمد بجران ولد محمد رفیق بجران ساکن ہل پتی ہاکنار گنڈ کو گرفتار کرکے کیس درج کرلیا۔مذکورہ ملزم کیخلاف پولیس تھانہ گنڈ کنگن میں ایف آئی آرزیرنمبر11/2021تحت دفعات379آئی پی سی اور26آئی ایف ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا۔اُدھر ایس ایس پی گاندربل خلیل احمدپوسوال نے جنگل اسمگلروں کیخلاف مہم جاری رکھنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سبزسونے کوتباہ کرنے والوں کوکسی بھی صورت میں بخشانہیں جائیگا۔